Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ کے فیصلے میں مریم کا نام نہیں تھا،ن لیگ

اسلام آباد...مسلم لیگ ن کے رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محسن رانجھا نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں مریم نواز کو بلانے سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 20 اپریل کے فیصلے میں مریم نواز کا نام نہیں تھا۔ آئین کی بالا دستی کے لئے عدالت عظمی کو اس کا نوٹس لینا چاہئیے۔ ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ جے آئی ٹی پر تحفظات ہیں۔ مریم نواز اس وقت اپنے بیٹے کی گریجویشن کی تقریب کے سلسلے میں بیرون ملک میںہیں ۔5 جولائی تک جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی یا نہیں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی شریف خاندان کو بلایا جا چکا ہے۔کسی بھی فرد نے اپنے عہدے کا فائدہ اٹھائے بغیر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوتے رہے ہیں۔ شریف خاندان کے افراد نے پانا مہ پیپرز کیس کی تحقیقات میں جے آئی ٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے۔

 

شیئر: