Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ورلڈ کپ،انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا

لیسٹر ...ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 107 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت پر انگلینڈ کی ٹیم 377 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ نتالی سیور اور کپتان ہیتھر نائٹ نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ جواب میں پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر اور ناہیدہ خان اوپننگ کرنے آئیں۔ ناہیدہ خان 3 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئیں۔ ان کے بعد آنے والی جویریہ 11 رنز بنا کر بولڈ ہو ئیں۔ اسماویہ اقبال صرف 5 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئیں۔ عائشہ ظفر 51 اور نین عابدی 16 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں ۔ پاکستان کا اسکور 107 رنز پر پہنچا تو بارش شروع ہوگئی انتظار کے باوجود کھیل ممکن نہیں ہوسکا انگلینڈ کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ قبل ازیں پاکستان اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث30 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ قومی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کا سلسلہ آخری اوور تک جاری رہا۔ پہلی ہی گیند پر سلپ میں کھڑی فیلڈر نین عابدی نے کیچ ڈراپ کر دیا۔ سارہ ٹیلر 11 رنز بنا کر کائنات امتیاز کی گیند پر آوٹ ہوئیں۔ ہیتھر نائٹ نے 106 رنز بنائے۔ انہیں اسماویہ اقبال نے آوٹ کیا۔ نتالی سیور نے 92 گیندوں پر 137 رنز بنائے۔ وہ کپتان ثناء میر کی گیند پر پویلین لوٹیں۔ انگلینڈ نے 7 وکٹوں پر 377 رنز کا بڑا ٹوٹل بنایا۔ اسماویہ اقبال نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

 

شیئر: