Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں تازہ کھجوروں کی آمد

قصیم .... قصیم ریجن میں موسم سے پہلے ہی کھجوریں مارکیٹ میں آنا شروع ہوگئیں۔ عام طور پر جولائی کے پہلے ہفتے میں کھجوروں کی پیداوار مارکیٹ میں پہنچتی ہے۔ عنیزہ مارکیٹ میں 27جون سے تازہ کھجوروں کے کارٹن نظر آنے لگے۔ قصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے بتایا کہ ہر سال جولائی کے پہلے ہفتے میں تازہ کھجوریں مارکیٹ میں لائی جاتی تھیں۔ امسال موسم میں تبدیلی کی وجہ سے کھجوریں وقت سے قبل ہی پکنے لگی ہیں۔ قصیم کھجور کے باغات کے حوالے سے خطے کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

شیئر: