Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہلی کو سبق سکھانے کیلئے مکینیکل انجینیئر بھی کوچ کا امیدوار

ممبئی۔۔۔۔ایک مکینیکل انجینیئر نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کو سبق سکھانے کیلئے ٹیم کے ہیڈ کوچ کی اسامی پر درخواست جمع کرادی۔اپندر ناتھ دھرمچاری کا کہنا ہے کہ میں مغرور ویرات کوہلی کو گھسیٹ کر صحیح پٹری پر ڈالونگا۔30سالہ بھرمچاری ایک تعمیراتی کمپنی میں کام کرتے ہیں۔کرکٹ کے لاکھوں مداحوں کی طرح یہ سمجھتے ہیں کہ کوچ انیل کمبلے کے استعفے کے پیچھے کوہلی کا ہاتھ ہے۔ بھرمچاری نے اپنا سی وی کرکٹ بورڈ کو بھیجا ہے جو گرامر کی غلطیوں سے پر ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ کمبلے کے استعفے کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ کوہلی کو کوچ کی حیثیت سے کوئی لیجنڈ نہیں چاہئے۔ اگر کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کوئی کوچ منتخب کرتی ہے تو ویرات کوہلی اسی طرح بے عزتی کرینگے جس طرح انہوں نے کمبلے کی کی ۔

شیئر: