Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم ہالینڈ کا ہندی میں ٹویٹ

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم مودی3ملکوں کی دورے کے بعد بدھ کی صبح ہندوستان واپس پہنچے۔ انہوں نے پرتگال، امریکہ اور ہالینڈ کا دورہ کیا۔ہند اور ہالینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کو اس سال70برس مکمل ہوجائیں گے۔اسلئے فطری طورپر اب ٹویٹر ڈپلومیسی کا بھی سہارا لیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے دورے میں کئی مرتبہ ڈچ زبان میں ٹویٹ کئے جبکہ ان کے ہالینڈ کے ہم منصب وزیر اعظم نے بھی اس کا جواب ہندی میں دیا۔تاہم ایسا لگتا ہے کہ ان کے کی بورڈ میں کچھ خرابی تھی جس کے نتیجے میں الفاظ کے درمیان خلاء کا خیال نہیں رکھا گیااور یوں اسے پڑھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔وزیر اعظم ہالینڈ نے ٹویٹ کیا تھا کہ ہالینڈ آنے پر آپ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ہمارے سفارتی تعلقات 70سال پرانے ہیں۔ اسی لئے میں آپ سے ملاقات کیلئے پرجوش ہوں۔یہ ٹویٹ انہوں نے 18گھنٹے پہلے کیا تھاجو فوری طور پر وائرل ہوگیا۔خوش قسمتی سے وزیر اعظم ہالینڈ نے ایک اور مرتبہ ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے مختلف الفاظ کے درمیان اسپیس بھی دیا ۔

شیئر: