Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے آئی ٹی فیصلے کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں،عمران

اسلام آباد...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ قوم مان چکی ہے کہ نواز شریف مجرم ہیں۔ جے آئی ٹی کے آنیوالے فیصلے اور حکمرانوں کے احتساب کی پہلے سے قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ بدھ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عید سے پہلے حادثات پر بہت افسوس ہوا ۔ نواز شریف کا بہاولپور جانا ضروری تھا انہیں کوئٹہ بھی جانا چاہئیے تھا۔ چھوٹے صوبوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئیے ۔پنجاب میں شریف برادران 25سال سے حکمرانی کر رہے ہیں ۔اسپتالوں میں برن سینٹر بنانا کس کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ جے آئی ٹی نے میرے سوالات کا جواب نہیں دیا ۔ وزیراعظم کے خلاف کریمنل انویسٹی گیشن ہو رہی ہے ۔سب سے زیادہ کر پشن شریف برادران نے کی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت پر حملہ کرنے کی کوشش ہوئی تو قوم تیار بیٹھی ہے۔ ایک کال دوں گا تو پورا پاکستان باہر نکل آئے گا۔عمران نے کہا کہ پاکستان سے سالانہ 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔ منی لانڈرنگ روک دیں تو یہاں لوگوں کو نوکریاں دی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ مسلمانوں کو لڑانے کی عالمی سازش ہے۔

 

شیئر: