Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ ،ہند اعلامیے سے خطے میں تناو بڑھے گا،پاکستان

اسلام آباد... پاکستان نے حزب المجاہد ین کے سربراہ سید صلا ح الدین کو امریکہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دئیے جانے والا اعلامیہ مستر دکردیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں دہشت گردی سے منسلک کرنا قبول نہیں۔کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئیے۔ ترجمان نے کہا کہ ہند تحریک طالبان کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ نئی دہلی کو جدید آلات کی فراہمی پر تشویش ہے۔عسکری آلات کی فراہمی سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا۔ امریکہ ،ہند اعلامیے سے خطے میں تناو میں اضافہ ہوگا ۔ٹرمپ نے مودی سے ملاقات میں خطے کی صورتحال میں بہتری کا موقع ضائع کیا ۔ واشنگٹن سے جاری اعلامیے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

شیئر: