Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پسینے سے موبائل فون چارج!

سان ڈیاگو ......... یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے ایک ایسا ٹکڑا تیار کیا ہے جس سے 2دن تک ریڈیو چلا سکتے ہیں اور اسکے لئے آپ کو صرف انسان کے پسینے کی ضرورت ہوگی۔یہی پسینہ بجلی پیدا کرتا ہے۔جریدہ ” نیو سائنٹسٹ “ کے مطابق آئندہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے موبائل فون چارج ہوسکیں گے۔جریدے کے مطابق دوڑنے کے دوران نکلنے والے پسینے سے آپ خود اپنا موبائل فون چارج کرسکتے ہیں۔یونیورسٹی کی ریسرچ ٹیم اب اس ٹیکنالوجی پر کام کررہی ہے۔ حیاتیاتی ایندھن کا ٹکڑا صرف چند سینٹی میٹر چوڑا ہے اور اسے براہ راست جلد میں پیوست کردیا جاتا ہے۔ اس میں وہی خصوصیت ہوتی ہے جو عام بیٹری میں ہوتی ہے۔ جیسے جیسے پسینہ نکلے گا یہ ٹکڑا بھی چارج ہوتا رہیگا۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ کسی بھی ایتھلیٹ کی کارکردگی کو مانیٹر کرسکتے ہیں تاہم اس کا بڑا کام یہی ہوگا کہ انسانی صحت کے بارے میں معلومات لی جائیں۔

شیئر: