Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارہ، ٹیکسی سے ٹکرا گیا

میڈرڈ ......اسپین میں ایک ایئرپورٹ پر سیاحوں سے بھرا طیارہ ٹیک آف سے چند لمحے قبل ایک کار سے ٹکرا گیا۔ طیارے میں 153مسافر سوار تھے اور یہ روم جارہا تھا۔ حادثے کے وقت طیارہ ٹیکسی کررہا تھا۔ بعد میں مسافروں کو ایک دوسری پرواز سے روم روانہ کیا گیا تاہم ایک مسافر کے شناختی کاغذات کی مدت ختم ہوچکی تھی اسلئے اسے جانے کی اجازت نہیںدی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ جس وقت یہ حادثہ ہوا کار ٹیکسی وے میں کھڑی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے کے دائیں انجن کو نقصان پہنچا۔ اگرچہ کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تاہم پائلٹ نے تمام مسافروں کو اترنے کا حکم دیدیا جبکہ ٹیکنیشنز نے طیارے کا معائنہ کیا۔

شیئر: