Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اور اب ہائپر لوپ ہوٹل

نواڈا ...... یونیورسٹی آف نواڈا کے گریجویشن کے طالب علم نے ایک نیا نظریہ پیش کیا ہے جس کے تحت ایک ایسا ہائپر لوپ ہوٹل قائم کیا جائیگا جہاں مہمان انتہائی تیز رفتار ”بیڈ روم پوڈز“ کے ذریعے آئیں گے اور اپنا یہ پوڈ ہوٹل کی عمارت کے قریب کھڑا کردیں گے۔ یہ پوڈ شپنگ کنٹینرز سے تیار کردہ ہونگے اور ہائپر لوپ سسٹم کے تحت چلا کرینگے۔ اس سسٹم کی وجہ سے ہوٹل میں چیک ان ہونے کا موجودہ نظام دم توڑ دیگا۔ اس طالب علم نے جو نظریہ پیش کیا ہے اس پر تجربات کئے جارہے ہیں۔ اسکا کہناہے کہ پوڈز بھی ہر قسم کی سہولتوں سے لیس ہونگے۔ صارفین کو اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ اپنے ذوق کے مطابق ان پوڈز میں رکھی ہوئی چیزوں کو دوبارہ ہٹا کر کسی اور جگہ رکھ سکیں۔انہیں اس پوڈ میں سونے کا کمرہ ، واش روم ، لیونگ روم وغیرہ کی سہولت حاصل ہوگی۔ ہوٹل پہنچنے کے بعد مہمانوں کو اپنے پوڈز سے اترنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ اسمارٹ فون کے ذریعے ہوٹل میں ریزرویشن، چیک ان اور چیک آﺅٹ کروا سکیں گے۔ محققین کا کہناتھا کہ اس قسم کی ہوٹلوں پر لاگت 8سے 10ملین ڈالر تک آئیگی جبکہ ایک مہمان کو 1200ڈالر فی کس ادا کرنا ہونگے۔

شیئر: