Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا سفر 2گھنٹے میں مکمل کرنے کا پروگرام

فلاڈیلفیا ....... بوئنگ کمپنی کا کہناہے کہ آواز سے تیز رفتار طیارے 10سال میں حقیقت بن جائیں گے۔بوئنگ کے چیئرمین اور سی ای او ڈینس مولن برگ نے پیرس ایئر شو میں ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ طیارے 3800میل فی گھنٹے کی رفتار سے اڑیں گے جس کے نتیجے میں سفر کے اوقات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔ بوئنگ کو حال ہی میںامریکی فوج کی جانب سے ہائپر سونک خلائی طیارہ بنانے کا آرڈرملا ہے۔ کمپنی کا کہناہے کہ ابھی وہ اس بات کا اندازہ لگا رہی ہے کہ آیا مسافرٹکٹ کی قیمت برداشت کرسکیں گے تاہم کمپنی کا کہناہے کہ اس کے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ ایسے بے شمار لوگ ہیں جو بھاری قیمت پر ٹکٹ خرید کر سفر کریں گے۔ انکا کہناہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ مستقبل میں دنیا بھر کا سفر صرف 2گھنٹے میں مکمل کرسکیں۔ نیویارک سے شنگھائی تک کا فضائی سفر 15گھنٹے میں طے ہوتا ہے لیکن آواز سے تیزرفتار جہازیہی سفر 2گھنٹے میں مکمل کریگا۔

شیئر: