Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجید اچکزئی اور ٹریفک سارجنٹ کے اہل خانہ میں صلح

کوئٹہ... کوئٹہ میں دوران ڈیوٹی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے ٹریفک سارجنٹ کے اہل خانہ اور بلوچستان اسمبلی کے رکن مجید اچکزئی میں صلح ہوگئی۔ سارجنٹ عطا اللہ کو سرکاری طور پرشہید کا درجہ اور 60سال کی پوری تنخواہ دلوائی جائے گی ۔ اہل خانہ کو پولیس لائنز میں سرکاری کواٹر بھی ملے گا۔ صلح نامے پر مجید اچکزئی کے نمائندے ،ٹریفک سارجنٹ کی بیوہ ، بیٹے اور بھائیوں نے دستخط کردیئے ۔عطا اللہ کے اہل خانہ مقدمے میں بھی مجید اچکزئی سے تعاون کریں گے ۔

 

شیئر: