Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رانا جاوید محمودسمیت خاندان کے6افراد حادثے میں ہلاک

جدہ ( جاوید راہو ) جدہ کے معروف سماجی کارکن رانا جاویدمحمود ٹریفک حادثے کے باعث فیملی سمیت جاں بحق ہوگئے۔ کار میں ان کے ہمراہ اہلیہ، بیٹا، داماد، بیٹی، بہو تھے ۔ حادثہ سامنے آنے والی گاڑی سے تصادم کے باعث ہوا۔ دوسری گاڑی میں سوار 4افراد بھی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔رانا جاوید ینبع سے جدہ واپس آ رہے تھے۔جدہ سے تقریباً 170 کلومیٹر دور رابغ کے نزدیک پیش آیا۔پاکستان قونصلیٹ کے قونصلر ویلفیئر عبدالباسط نے بھرپور تعاون کرتے ہوئے کاروائی کی۔انھوں نے کہا کہ تدفین سعودی عرب ہی میں ہوگی۔ رانا جاوید کادمام مقیم بیٹا میتوں کی وصولی کے لئے جدہ پہنچ چکا ہے۔ دوسری گاڑی سوڈانی تارکین کی تھی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: