Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر نے قطر کیخلاف دہشتگردی کی سرپرستی کے شواہد پیش کر دیئے

 نیویارک..... مصر نے قطر اور الاخوان کی دہشتگردی کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردیا۔مصر ان دنوں سلامتی کونسل کا ممبر ہے اور انسداد دہشتگردی کمیٹی کا چیئرمین بھی ہے۔ مصری معاون وزیر خارجہ برائے عرب امور طارق القونی نے الزام لگایا ہے کہ قطر، لیبیا میں دہشتگردی کی سرپرستی کررہا ہے۔ اس نے لیبیا پر عائد پابندیاں دوحہ کی جانب سے توڑے جانے کے ثبوت بھی سلامتی کونسل کے حوالے کردیئے۔ القونی نے دیگر ممالک کو بھی دہشتگردی کی سرپرستی کے حوالے سے آڑے ہاتھوں لیا تاہم اس نے قطر کے سوا کسی اور ملک کا صراحت کے ساتھ نام نہیں لیا۔ مصر نے دعویٰ کیا کہ لیبیا میں دہشتگرد جماعتیں الاخوان کے انتہا پسندانہ نظریات کی بنیاد پر کام کر رہی ہیں۔

شیئر: