Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض:پی ٹی آ ئی کشمیر یونٹ کا قیام

ریاض ( ذکاء اللہ محسن)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے جس کے عہدیداران کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سینیئر ممبر سید فیاض حسین گیلانی نے ایک تقریب کے د وران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاض میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے یونٹ کا قیام خوش کن اضافہ ہے۔ اس سے پارٹی مضبوط ہوگی اور لوگوں میں پی ٹی آئی کا منشور اور عمران خان کا وژن پہنچانے میں مزید بہتری آئے گی۔ تقریب میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما زاہد عباسی، راجہ آصف کمال، راجہ عبدالرزاق، راجہ سلیم خان، ساجد قاضی نزاکت علی، راجہ عدنان، راجہ وقار بدر عباسی اور راجہ شہزاد نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی بہتری اور اس کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔

شیئر: