Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطرکے سامنے مطالبات پورا کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، عبدالرحمن راشد

  ریاض.... سعودی عرب کے معروف سیاسی تجزیہ نگار اور قلمکار عبدالرحمن راشد نے الشرق الاوسط کے اپنے کالم میں واضح کیا ہے کہ قطر کے سامنے سفید پرچم اٹھانے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں۔ قطر ی حکام کو یقین ہوجانا چاہئے کہ انہیں نہ تو ایران کے مذہبی پیشوا بچا سکتے ہیں اور نہ ہی ترک فوجی انہیں بحران سے نکال سکتے ہیں۔ انکے سامنے صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ ہے کہ عرب ممالک کے پیش کردہ 13مطالبات منظور کرلیں اور اپنے ہمسایوں کے ساتھ مفاہمت کی سبیل پیدا کریں۔ انہیں یقین ہوجانا چاہئے کہ عرب ممالک کے 13مطالبات کا صرف ایک ہی ہدف ہے اور  وہ یہ ہے کہ قطر خطے کے ممالک کو ستانا اور ان میں انارکی پھیلانا بند کر دے۔ قطر کو یہ بھی یقین ہونا چاہئے کہ اگر اس نے اس سلسلے میں ہٹ دھرمی سے کام لیا تو ہمسایہ ممالک خاموش نہیں رہیں گے۔

شیئر: