Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہلت سے5لاکھ تارکین نے فائدہ اٹھایا، محکمہ پاسپورٹ

جدہ ... سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی تارکین سے پاک وطن کے عنوان سے 90روزہ مہلت سے 5لاکھ تارکین نے فائدہ اٹھایا۔ اقامہ و محنت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین نے کسی دباﺅ کے بغیر از خود متعلقہ اداروں سے رجوع کرکے وطن واپسی کی کارروائی مکمل کرالی۔26جون کو مہلت ختم ہوچکی ہے۔ محکمہ پاسپورٹ نے تارکین وطن کو مملکت سے رخصت ہونے اور وطن واپس جانے کیلئے تمام علاقوں میں ایک سے زیادہ مقامات پر استقبالیہ مراکز قائم کئے تھے۔ مہم کا آغاز 29مارچ 2017ءکو ہوا تھا۔ مہلت سے فائدہ نہ اٹھانے والے غیر قانونی تارک وطن کو ایک لاکھ ریال تک جرمانے اور 6ماہ قید تک قید کی سزا دی جائیگی۔

شیئر: