Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فحش گیت پر بھوجپوری گلوکارہ پرجان لیوا حملہ

لکھنؤ - - - - -  مئو میں بھوج پوری گلوکارہ سونی سنہا پر ایک پروگرام کے دوران نوجوانوں کا ایک گروپ ٹوٹ پڑا اور ان کی زبردست پٹائی کی۔ انہیں بنارس ہندو یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں لے جانا پڑا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سونی سنہا بھوج پوری نے کچھ ایسے بھی گیت گائے کہ لوگ شور کرتے ہوئے اسٹیج پر چڑھ گئے اور ان کے گیتوں کو فحش قرار دیکر ان پر جان لیوا حملہ کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق کچھ اپنی بیلٹ اتار کر سونی سنہا اور ان کے ساتھیوں کواس بری طرح پیٹا کہ وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

شیئر: