Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کیلئے جیل کی صفائی ہو رہی ہے،وسان

کراچی ....سندھ کے وزیر صنعت وتجارت منظور وسان نے کہا ہے کہ جولائی سیاست کے لئے گرم مہینہ ہو گا ۔کوئی آئے گا اور کوئی جیل جائے گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لئے جیل کی صفائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ20 دن میں جے آئی ٹی کا فیصلہ نہ آیا تو 3 سال کے لئے الیکشن ملتوی ہو سکتے ہیں۔ اب20 سال پہلے والی اسٹیبلشمنٹ نہیں رہی۔ اس کا اثر ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی تبدیلی کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ۔آئندہ الیکشن میں ایم کیو ایم پہلے سے کم سیٹیں جیتے گی۔ فارورڈ بلاک اب نہیں بنیں گے۔

 

شیئر: