Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور افتخار چوہدری نے ملکر ساز ش کی،زرداری

  نواب شاہ ...سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف بدنیت ہیں ۔ جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں۔ نواز شریف اور سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے ملکر پیپلزپارٹی کی حکومت کے خلاف ساز ش کی۔ نواب شاہ زرداری ہاوس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی ملک بھر سے دوبارہ کامیاب ہوگی ۔کارکن مایوس نہ ہوں مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے۔ عوام کی خدمت کی ہے ۔ہماری نیت صاف ہے۔واضح رہے کہ زرداری عیدالفطر کے دوسرے دن کراچی پہنچے۔ وہاں سے نواب شاہ اور نوڈیرو کے لئے روانہ ہوئے۔ پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھی نوڈیرو میں موجود ہیں۔
 

 

شیئر: