Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے سائبر حملے دنیا بھر میں پھیل گئے

لندن .... روس اور یوکرین سے شروع ہونے والے نئے سائبر حملوں کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیل گیا ۔ ممبئی سے لاس اینجلس تک بندرگاہوں پر بھی کام متاثر ہوا ہے ۔ ڈنمارک کی کمپنی جو ممبئی کی جواہر لعل نہرو پورٹ پر ایک ٹرمینل سمیت متعدد بندرگاہوں کا انتظام چلاتی ہے نے بتایا کہ اسے بھی سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ۔ آسٹریلیا کی ایک چاکلیٹ کمپنی میں کام رک گیا۔مریکا میں اسپتال تک سائبر حملے کی زد میں آئے ہیں۔ سائبر حملوں کی نئی لہر کے باعث مالیاتی اداروں کی سائبرسیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ۔ اس سے قبل روس اور یوکرین کی 80 کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ وائرس کسی بھی کمپنی کے کمپیوٹر نظام میں داخل ہو کر نہ صرف اسے مفلوج کر دیتا ہے بلکہ تاوان طلب کرتا ہے۔ اس سے قبل اسی طرز کے وائرس ’وانا کرائے‘ نے دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں ہزاروں کمپنیوں کو متاثر کیا تھا۔

 

شیئر: