Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں نیا ٹریفک قانون ہفتہ سے لاگو

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں نیا ٹریفک نظام ہفتہ سے نافذ العمل ہوگا۔ نئے ٹریفک نظام کے تحت گاڑی میں بیٹھنے والے تمام افراد پر سیٹ بیلٹ باندھنا ضروری ہوگا۔ 10سال سے کم بچوں کو بی بی سیٹ پر بھٹا ضروری ہوگا نیز 10سے زیادہ عمر کے بچوں کو پچھلی سیٹ میں بیٹھنا ہوگا۔ شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی مدت10جبکہ غیرملکیوں کے لئے 5سال ہوگی۔ پہلی مرتبہ جاری ہونے والے ڈرائیونگ لائسنس کی مدت2سال رکھی گئی ہے۔ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءاور تجدید کے لئے میڈیکل سرٹیفکیٹ ضروری ہوگا۔خلاف ورزیوں پر جرمانے کے رقم میں اضافہ، ڈرائیور کے ریکاڈ میں اندراج اور سوشل سروس کی سزائیں ہوں گی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: