Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میسی کی شادی، ویڈنگ آف دی سنچری قرار

  روساریو... ارجنٹائنی فٹبال اسٹار لائنل میسی اپنے بچپن کی دوست انٹونیلا روکوزو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔میسی کے آبائی علاقے روساریو میں ہونے والی شادی کو 'ویڈنگ آف دی سنچری' قرار دیا گیا۔ تقریب میں اسپورٹس اور شوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔بعدازاں جوڑے نے میڈیا کے لیے ریڈ کارپٹ پر واک کی، میسی نے سیاہ سوٹ جبکہ ان کی اہلیہ نے سفید رنگ کا خوبصورت گاون زیب تن رکھا تھا۔مہمانوں میں گلوکارہ شکیرا، ان کے شوہر اور میسی کے ساتھی فٹبالرنیمار اور لوئس سواریز سمیت متعدد دیگر کھلاڑی بھی شریک تھے۔ سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔میسی اور انٹونیلا روکوزو بچپن میں پہلی مرتبہ روساریو میں ہی ملے تھے، جس کے بعد میسی 13 برس کی عمر میں اسپین منتقل ہوگئے تاہم ان دونوں کے درمیان رابطہ برقرار رہا ۔

 

شیئر: