Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائنل میسی کے معاہدے میں4سال کی توسیع

بارسلونا...ارجنٹائنی فٹبال اسٹار اور ہسپانوی کل ایف سی بارسلونا کے لئے کھیلنے والے لائنل میسی نے کلب سے معاہدے کی تجدید کر لی جس کی رو سے وہ فی ہفتہ5لاکھ اور سالانہ 26.4ملین پونڈ تنخواہ وصول کریں گے۔بدھ کو میڈیا نے اس حوالے مزید بتایا کہ نیا معاہدہ 4 سال کی مدت کے لئے ہو گا۔ اس معاہدے سے ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ بھی ہوگیا جن میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ میسی بارسلونا کلب کو چھوڑنے پر غور کررہے ہیں ۔30سالہ ارجنٹائنی فٹبالر 13سال کی عمر سے ہسپانوی کلب سے وابستہ ہے اس نے 2004میں بارسلونا کی طرف سے اپنا پہلا انٹر نیشنل میچ کھیلاتھا ۔لائنل میسی ان دنوں ہنی مون منا رہے وہ گزشتہ ہفتے بچپن کی دوست اور معروف ماڈل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ئے تھے۔لائنل میسی ہنی مون سے واپسی پر نئے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

 

شیئر: