Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال رینکنگ ،جرمنی کی پھر پہلی پوزیشن

زیورخ ... فٹبال کی عالمی چیمپیئن ٹیم جرمنی نے فٹبال رینکنگ میں پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے نئی رینکنگ جاری کردی جس کے تحت کنفیڈریشن کپ جیتنے والی جرمنی کی ٹیم نے رینکنگ میں بھی 2درجہ ترقی حاصل کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک کا منصب حاصل کر لیا۔جرمنی کے آگے آنے سے برازیل اور ارجنٹائن کی ٹیمیں ایک ایک درجہ تنزلی کے سبب دوسرے اور تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال اور سوئٹزرلینڈ و پولینڈ کی ٹیمیں چار چار درجہ ترقی کے بعد بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پرآ گئی ہیں۔ دیگر ٹیموں میںچلی ساتویں، کولمبیا آٹھویں، فرانس نویں، بیلجیئم دسویں، اسپین گیارہویں، اٹلی 12ویں، انگلینڈ 13ویں، پیرو 14ویں اور کروشیا 15ویں نمبر پر فائز ہے۔ ہندوستانی فٹبال ٹیم چار درجہ ترقی کی بدولت 96 نمبر پر پہنچ گئی البتہ پاکستانی ٹیم ناقص کارکردگی کی بدولت 200 نمبر پر موجود ہے۔

 

شیئر: