Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نو بال اگر نہ ہو جاتی!

** * * * *ڈاکٹر محمد سعید کریم بیبانی۔ جدہ* * * * ** *
- - - - - - -
فتح و نصرت کا چھکا تھا، نو بال اگر نہ ہو جاتی
سب میچ ہمارا پکا تھا، نو بال اگر نہ ہو جاتی
دو رنز بنائے تھے اس نے جب اسکا کیچ سلپ پہ ہوا
دے کر آؤٹ اچکن والے امپائر نے نو بال دیا
اک چانس ملا تو بلے باز سوا سو رنز بنا کے گیا
کیا اچھا خاصا دھکا تھا، نو بال اگر نہ ہو جاتی
 سب میچ ہمارا پکا تھا، نو بال اگر نہ ہو جاتی
٭٭٭
کیا تخم ملنگا کھایا تھا، زیادہ ہی انرجی آئی تھی
پاپوش کہاں پر رکھ بیٹھا، کیا لائن وہ لا یعنی تھی
رنگروٹ کہیں کا بھاگے گیا، ہاتھی سی مستی چھائی تھی
کیا ہونا ڈھول ڈھمکا تھا، نو بال اگر نہ ہو جاتی
سب میچ ہمارا پکا تھا، نو بال اگر نہ ہو جاتی
٭٭٭
بنتا ہے بڑا بالر تو بہت، جا، جا کے کشیدہ کاری کر
 کیوں ٹوپی ڈرامہ کرتا ہے، جا کھل کے سٹے بازی کر
بالنگ ہے تھرڈ کلاس تری، بہتر ہے چوری چکاری کر
اربوں کا آنکھ مٹکا تھا، نو بال اگر نہ ہو جاتی
 سب میچ ہمارا پکا تھا، نو بال اگر نہ ہو جاتی
٭٭٭
اوپر سے شکوہ کناں بھی ہے کہ مجھ پر مت تنقید کریں
 ہیٹی کروا دی جگ بھر میں، کیا گارڈ آف آنر پیش کریں
سنگھاڑے کھلا سکتے ہیں بس، یا منہ میں لسوڑے تیرے بھریں
لڈو کا تھال تو رکھا تھا، نو بال اگر نہ ہو جاتی
سب میچ ہمارا پکا تھا، نو بال اگر نہ ہو جاتی

شیئر: