Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی ، رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع

کراچی... حکومت سندھ نے کراچی ڈویژن میں رینجرز کے خصو صی اختیارات میں مزید 90 دن کی توسیع کردی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز اختیارات میں مزید 3 ماہ کی توسیع کی منظوری دی۔ رینجرز کے خصوصی اختیارات 14 جولائی کو ختم ہورہے تھے۔وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 12 اکتوبر تک کی توسیع کردی گئی۔ حتمی اعلامیہ وزارت داخلہ جاری کرے گی ۔یہ پہلا موقع ہے رینجرز کے خصوصی اختیارات ختم ہونے سے قبل توسیع کرنے کا اعلان کیا گیا۔

 

شیئر: