Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آدھے دل والے بچے نے دوڑ میں حصہ لیکر ڈاکٹروں کوحیران کردیا

ؤلانگ آئی لینڈ، نیویارک- - - - کہتے ہیں کہ قدرت جب کسی کو بعض چیزوں سے کسی حد تک محروم کردیتی ہے تو اس کے ازالے میں بھی کوئی کمی نہیں چھوڑتی اور اکثر صورتوں میں وہ معذور افراد کو اتنی تقویت دے دیتی ہے کہ وہ زندگی گزار سکے۔ ایسے ہی لوگوں میں یہاں رہنے والے 6 سالہ بچے جیکی فولی کا شمار ہوتاہے جو 25 اپریل 2011 ء کو نیم مکمل دل کے ساتھ پیدا ہوا تھا جسے ہاف ہارٹ سنڈروم کہا جاتا ہے ۔ اس نے گزشتہ ماہ بچوں کی ایک دوڑ میں حصہ لیا اور دوڑ مکمل ہونے کے بعد ہی آرام کیلئے رکا۔ کہا جاتا ہے کہ ڈاکٹروں کو اس کی کیفیت کا اندازہ اسی وقت ہوچکا تھا جب وہ شکم مادر میں تھا۔ اس لئے ڈاکٹروں نے اس کی ماں کو اسقا ط کا مشورہ دیاتھا مگر خاتون اس کیلئے تیار نہیں ہوئی۔ پیدائش کے بعد 3سال کے دوران اس کے3 آپریشن ہوچکے ہیں اور اب وہ عام بچوں کی طرح ہے اور دوڑ دھوپ و کھیل کود میں دوسرے بچوں کی طرح ہی حصہ لیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں ہر سال ایسے نقص کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب ہوتی ہے۔ یہ بیماری بالعموم رحم مادر میں بچوں کی شریانوں میں خون کی سپلائی میں خلل کانتیجہ ہوتی ہے جو شریانوں سے ہوتے ہوئے دل تک پہنچتی ہے اور دل اپنے پورے حجم میں تیار نہیں ہو پاتا۔ اطلاعات کے مطابق یہ بچہ کچھ دنوں بعد کولمبیا یونیورسٹی اسپتال میں ایک اور آپریشن سے گزرے گا جو بلوغت تک اس کے کام آئے گا۔

شیئر: