Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکن ٹیم کی کارکردگی نیچے چلی گئی، ضرور کو ئی مسئلہ ہے، مرلی دھرن

     کولمبو:سری لنکا کے لیجنڈ کرکٹ مرلی دھرن نے کہا ہے کہ سنگاکارا ، ماہیلا جے وردھنے اور مجھے کسی بھی معاملے میں ملوث کرنے سے سری لنکن کرکٹ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد سے میں سری لنکا کرکٹ کے معاملات میں ملوث نہیں۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ 5، 6 سال ہوگئے مجھے نہیں معلو م کہ وہاں کیا ہورہا ہے اس لئے صورتحال کا علم ہونے تک تبصرہ کرنا میرے لئے صحیح نہیں تاہم مسئلہ وہاں ضرور ہے کیونکہ ٹیم کی کارکردگی نیچے چلی گئی ہے اور اسے ٹھیک کرنا ہے۔ اس کیلئے سنگاکارا ، جے وردھنے یا مجھے آگے لانا مسئلہ کا حل نہیں کیونکہ ہم اپنے کاموں میں مصروف ہےں۔ سنگاکارا اب تک کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ماہیلا میری طرح کوچنگ کررہے ہیں اس لئے بورڈ کو اپنا مسئلہ خود حل کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ 45 سالہ مرلی دھرن نے اپنے کیریئر میں 800 سے زائد ٹیسٹ وکٹیں لیں۔

شیئر: