Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بلے باز ہیں، محمد عامر

 
لندن: پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ہندوستانی کھلاڑی ویرات کوہلی کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا۔آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر سے ایک سوال پوچھا گیاکہ ان کی نظر میں دنیا کا بہترین بلے باز کون ہے تو محمد عامر نے ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کا نام لیا۔جب عامر سے پوچھا گیا کہ انگلینڈ کے جوائے روٹ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور ہند کے ویرات کوہلی میں سے بہترین کون ہے تو یہاں بھی عامر نے ویرات کے حق میں ہی جواب دیا۔ایک سوال میں عامر سے پوچھا گیا کہ انھوں نے پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی کھیلتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کی وکٹ حاصل کی اور حالیہ ایونٹ میں ویرات کی وکٹ لی تو کسے زیادہ انجوائے کیا؟ جس پر فاسٹ بولر نے جواب دیا کہ دونوں کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کرکے انہیں برابر خوشی ہوئی۔جب ان سے کرکٹ آئیکون کے بارے میں پوچھا گیا تو محمد عامر نے وسیم اکرم کا نام لیا۔محمد عامر کے ہندوستانی فینز نے بھی سیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انھیں بہترین کرکٹر اور انسان قرار دیا۔عامر کے ایک فین نے کہا ہے کہ میرا تعلق ہندسے ہے اور آپ نے ہم سب کا دل جیت لیا۔ ایک اور فین نے کہا کہ اگرچہ عامر کا تعلق حریف ٹیم سے ہے لیکن ان کی بولنگ کی تعریف کرنی پڑے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اوول کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے گئے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے ہندکو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی کا فاتح بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اس فتح میں دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ محمد عامر نے بھی اہم کردار ادا کیا اور ابتدائی اوورز میں ہی ہندکے کپتان ویرات کوہلی سمیت 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے جیت کی راہ ہموار کی تھی۔

شیئر: