Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد میں 3روزہ تربیتی نشست

ریاض( ذکاء اللہ محسن) بزم ریاض کے صدر تصدق گیلانی نے پاکستان سوئیٹ ہوم اسلام آباد کے طلبہ و طالبات کے ساتھ پرسنل ڈیوپلمنٹ گولز، ٹائم منیجمنٹ اور ٹیم ورک کے مصنوعات پر تربیتی لیکچرز کی سہ روزہ نشست کا اہتمام کیا۔ طلبہ و طالبات کو ان تینوں موضوعات پر تفصیلی انداز میں متعارف کروایا گیا اور اہم نکات مفصل انداز میں سمجھائے گئے۔ سویٹ ہوم انتظامیہ کی مدد سے گروپ ایکسرسائز کا بھی اہتمام کیا گیا۔طلبہ و طالبات نے بھرپور انداز میں اس تربیتی پروگرام میں شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان انتہائی اہم نکات کو عملی طور پر اپنا کر اپنی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کریں گے۔سویٹ ہوم انتظامیہ نے ان تربیتی نشستوں کو جاری رکھنے کی بھرپور عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر تصدق گیلانی کا کہنا تھا کہ سویٹ ہوم کے بچے ہمارے معمار ہیں، ان کی جتنی اچھی تربیت کی جائے گی، یہ اتنے ہی اچھے انداز سے پاکستان کی خدمت کر پائیں گے۔

شیئر: