Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں روبوٹ لائف گارڈ

بیجنگ۔۔۔۔چین میں ایک جھیل میں ایسی اسپیڈ بوٹ چلائی جارہی ہیں جو محض روبوٹ ہیں۔ لوگوں کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے ڈرون کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔مشرقی چین کے شہر ہیفی میں ایک جھیل میں ان روبوٹ کشتیوں نے نگرانی کے فرائض سنبھال لیں۔ یہ کشتیاں از خود اس بات کا اندازہ لگاتی ہیں کہ جھیل میں کوئی شخص ڈوب رہا ہے اور فوری طور پرپہنچ کر اسے بچاتی ہیں۔ان کشتیوں میں کیمرے ، جی پی ایس اور انفراریڈ سینسر لگے ہوئے ہیں۔2016ء میںاسی جھیل میں 15افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے تھے۔

شیئر: