Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کو مناسب جواب دینگے،ایرانی دھمکی

تہران... ایران کے صدر حسن روحانی نے بدھ کو امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ وہ پابندیوں کا مناسب جواب دے گا ۔ امریکیوں کی خلاف ورزی فراموش نہیں کرینگے اور ان کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے کسی بھی بہانے نئی پابندی لگائی تو ایران اس کا مناسب جواب دے گا ۔ امریکہ دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ ایک طرف وہ کانگریس کو سرکاری رپورٹ بھیجتا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا دوسری طرف وہ ہمارے خلاف نئی پابندیاں بھی لگاتا ہے۔ ادھر ایران کے انقلابی گارڈز کے کمانڈر محمد علی جعفری نے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ اپنے اڈے ایران سے دور لے جائے ۔اسے یہ اڈے ایران سے ایک ہزار کلو میٹر دور لیجانے چاہئے اور اگر اس نے کوئی مہم جوئی کی تو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی ۔ 

شیئر: