Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی نوٹ اگلنے والا سالگرہ کیک

بیجنگ ۔۔۔۔چین میں بہو نے ساس کیلئے سالگرہ کا ایک ایسا کیک بنایا جس پر ایک بٹن لگا ہوا ہے ۔ اس بٹن کو دبایا جائے تو کرنسی نوٹ نکلتے ہیں۔ چین کے سوشل میڈیا پر ڈالی جانیوالی وڈیو کو دیکھ کرلوگوں نے مسرت کا اظہار کیا۔بہو کا کہنا تھا وہ اپنی ساس کو ان کی سالگرہ پر معمول سے کچھ ہٹ کر تحفہ دینا چاہتی تھی۔ لوگ عام طور پر کپڑے یا رقم کا تحفہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچانک مجھے اس طرح کا کیک بنانے کی سوجھی اور میں اس میں کامیاب رہی۔ جب کیک پر لگا بٹن دبایا جاتا ہے تو اس سے 100یووان(11.73 پونڈ) کے کرنسی نوٹ باہر آتے ہیں۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی اسی طرح کا کیک بنانے کی کوشش کرینگے۔ایک اور خاتون نے تبصرہ کیا کہ بہو اور ساس کے خوشگوار تعلقات پر مجھے رشک ہورہا ہے۔ایک اور تبصرہ یہ تھا کہ اب کیک بنانے والی دکانیں بھی اسی طرح کا کیک مارکیٹ میں لائیں گی۔

شیئر: