Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر کے خراٹوں سے نغمہ تیار

پیرو ۔۔۔۔۔۔اپنے شوہر کے خراٹوں سے تنگ بیوی نے اپنے بھانجے کی مدد سے ایک نغمہ تیار کرلیا جس میں موسیقی کے طور پر شوہر کے ریکارڈ کئے گئے خراٹوں سے مدد لی گئی ہے۔ خاتون اس نغمے پر کافی عرصے سے کام کررہی تھیں۔انہوں نے پچھلے 4برسوں سے شوہر کے خراٹوں کو ریکارڈ کرنا شروع کردیا تھا ۔ نغمے کے شروع ہی میں پیروسے تعلق رکھنے والی خاتون نے وضاحت کی کہ وہ پچھلے 4برس سے اپنے شوہرکے خرانٹوں کی فلم بندی کی رہی تھی اس کے بعد اپنے نغمے میں ان خراٹوں کو شامل کرکے گانے کو نیا رخ دیا ۔ گانے میں ان کے شوہر کو بھی دکھایا گیاجوکبھی پارک، کبھی بستر پر اور کبھی صوفے پر ستوتے ہوئے زوردار خراٹے لے رہے ہیں۔یہ نغمہ پیرو کی اداکارہ ڈنائلا نے سسنا اور پھر بک پر ڈال دیاجس کے بعد لوگوں نے شیئر کرنا شروع کردیااور یہ وائرل ہوگیا۔ایک خاتون صارف نے اپنے دوست کو نغمہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب ہماری شادی ہوجائیگی تو میں بھی یہیں کرونگی۔

شیئر: