Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردگان کے دورہ خلیج کے خفیہ مقاصد کچھ اور ہیں، ترک ماہرین

قاہرہ- - - - - - - ترکی کے سیاسی تجزیہ نگاروں اور اسکالرز نے واضح کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ سعودی عرب و خلیج کا حقیقی ہدف قطری بحران کے خاتمے کیلئے ثالثی نہیں۔ اردگان کو پتہ ہے کہ وہ ثالثی نہیں کر سکتے۔ سیاسی امو رکے ماہر بورا بیرقدار کا کہنا ہے کہ اردگان خطے میں ترکی کے مفادات کے تحفظ کیلئے خلیج کا دورہ کریں گے۔ وہ زبانی طور پر یقین دہانی کرائیں گے کہ قطر کی پشت پناہی کا مطلب خلیج کے دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات پر اثر انداز ہونا نہیں۔ اردگان یہ یقین دہانی کرائیں گے کہ ترکی خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔ ترکی کے تجزیہ نگارنے خبردار کیا کہ ترکی کواس بات کا خدشہ ہے کہ اگر قطر نے انسداد دہشت گردی کے علمبردار عرب ممالک کے مطالبات پورے کر دیئے تو آئندہ چل کر خود ترکی سے الاخوان کی بابت ایسا ہی مطالبہ کیا جائے گا۔

شیئر: