Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کامستقبل مخدوش

واشنگٹن۔۔۔۔امریکی صحافتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر نظر ثانی کی ذمہ داری وہائٹ ہاؤس کے اسپیشل گروپ کے حوالے کردی۔ یہ معاملہ ابتک دفتر خارجہ کے ہاتھوں میں تھا۔ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ معاہدے کے حوالے سے 90روزہ مہلت اکتوبر میں ختم ہوجائے گی۔ اس مناسبت سے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔ امریکی میگزین فارن پالیسی نے اطلاع دی ہے کہ ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے پر نظر ثانی کی مہم دفتر خارجہ سے وہائٹ ہاؤس کو منتقل کردی ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ اس یقین کے بعد کیا کہ وزارت خارجہ ایران کی جانب سے معاہدے کی پابندی کو اجاگر کرنے میں ناکام رہی۔

شیئر: