Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلرام پور میں بی جے پی کے کارکن کو گولیوں سے بھون ڈالا

لکھنؤ- - - - -بلرام پور میں بائک سوار حملہ آوروں نے بی جے پی کارکن کو گولیوں سے بھون ڈالا۔ واقعہ کے پیچھے پرانی رنجش کو وجہ بتایا گیا ہے۔ واقعہ کوتوالی شہر کے سول لا ئن محلہ میں گزشتہ شب تقریباً 9بجے ہوا ہے۔ باپ نے بیٹے کے قتل میں ملوث 3 لوگوں کو نامزد اور 2 دوسروں پر کیس درج کرایا ہے۔ قتل کے ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ تھانہ دیہات کے پوریمدارا رہائشی کرشن پال سنگھ نے بتایا کہ ان کا بیٹا درگیش سنگھ عرف سڈو جمعرات کی شب موٹر سائیکل سے اچلاپور گاؤں گیا تھا۔ لوٹتے وقت سول لائن رہائشی چھوٹےلال یادو کے گھر کے قریب 2 موٹر سائیکل سوار لوگوں نے اسے گولیوں سے بھون دیا۔ پولیس اس سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کر پائی ۔ نامزد ملزمان فرار ہیں۔

شیئر: