Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وی وی آئی پی کلچر کی جگہ نہیں، بی جے پی

نئی دہلی۔۔۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتوار کو کہا ہے کہ راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالوپرساد یادو اور ان کی اہلیہ ربڑی دیوی کو ایئر پورٹ کے ٹارمک تک رسائی کی سہولت واپس لینے کا فیصلہ اچھی علامت ہے کیونکہ اس سے عوام تک یہ پیغام گیا ہے کہ جمہوریت میں وی وی آئی پی کلچر کی کوئی جگہ نہیں ۔ بی جے پی رہنما گورو بھاٹیہ نے کہا کہ شہری ہوا بازی کے ادارے کے اس اقدام سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ایک جمہوری ملک میں ہر شخص اہم ہے اور اس قسم کے اصولوں کی پیروی ضروری ہے۔ بی جے پی کے ایک اور رہنما ایس پرکاش نے بھی کہا کہ یادو ایسے ملزم ہیں۔ جو ضمانت پر ہیں اورخصوصی پروٹوکول دینے کے مستحق نہیں جو کچھ اقدامات کئے گئے وہ صحیح ہیں۔ دوسری طرف جنتا دل یو نے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ تمام سابق وزرائے اعلیٰ پر قواعدو ضوابط کا اطلاق ہوتا ہے۔ اگر ایسا صرف لالو یادو کے ساتھ کیا گیا تو صحیح نہیں۔

شیئر: