Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

71941کروڑ روپے کی چھپی آمدنی کا پتہ لگایا ، حکومت

نئی دہلی۔۔۔۔مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ پچھلے 3برسوں میں انکم ٹیکس محکمے کے چھاپوں ،سروے اور مختلف اقدامات کی وجہ سے 71941کروڑروپے کی چھپی ہوئی دولت کا پتہ چلایا گیا ہے جبکہ پچھلے سال 9نومبر سے اس سال 10جنوری تک نوٹوں کی بندش کے دوران 5400کروڑ روپے سے زیادہ کی چھپی ہوئی آمدنی جمع کرائی گئی۔اس دوران 303.367کلو گرام سونا ضبط کیا گیا۔وزارت خزانہ نے اس سلسلے میں حلف نامہ عدالت میں جمع کروایا جس میں یکم اپریل 2014سے اس سال 26فروری تک 3برسوں کی کارکردگی کا ذکر کیا گیاہے۔

شیئر: