Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں پہلے مکمل فوجی اڈے کا افتتاح

دمام۔۔۔۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ابوظبی کے ولیعہد شیخ محمد بن زاید ،مشیر خادم حرمین شریفین وگورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اور کئی عرب قائدین کی موجود گی میں شمالی مصر میں پہلے مکمل فوجی اڈے کا افتتاح کردیا۔ اس اڈے کو محمد نجیب کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ میجر جنرل محمد نجیب 23جولائی 1952ء کے انقلاب کے بعد مصر کے پہلے صدر بنے تھے۔ اڈہ مرسی مطروح کے الحمام شہر میں قائم کیا گیا ہے۔

شیئر: