Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے کا پہیہ جام کرنے کی کوشش ناکام بنادی،سعد رفیق

  لاہور... ریلوے انتظامیہ نے ڈرائیوروں کی ہڑتال ناکام بنا کرآپریشن بحال کردیا۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرین ڈرائیوروں کی ہڑتال بلا جواز اور بلیک میلنگ تھی۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے کا پہیہ جام کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ ریلوے آپریشن پوری طرح بحال ہوچکا۔ ہڑتال کرنیوالے13 ڈرائیوروں کو حراست میں لیا گیا ۔ غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے اہلکار وں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ریلوے کے بعض غیر ذمہ داران ڈرائیوروں کی وجہ سے مسافروں کو تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اس پر معذرت خواہ ہیں۔انہوں نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ 48 گھنٹے میں تمام ٹرینوں کی وقت پر آمد اور روانگی یقینی بنائی جائ۔انہوں نے ڈرائیوروں کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق ہڑتالی ڈرائیوروں کا بڑا مطالبہ حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کی بحالی ہے،اسے تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ 

شیئر: