Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار نے اہم پریس کانفرنس ملتوی کردی

  اسلام آباد...وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کمر میں شدید درد کے باعث اہم پریس کانفرنس ملتوی کردی۔ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے ۔وزیر داخلہ اب پیر کو پریس کانفرنس کریں گے۔ترجمان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ پریس کانفرنس ملتوی کرنے کی وجہ محض چوہدری نثار کی طبعیت ناساز ہونا ہے ۔ اس خبر کو غلط رنگ دے کر پیش نہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار نے اتوار کی شام 5 بجے پنجاب ہاوس میں اہم پریس کانفرنس کرنا تھی جس میں انہوں نے حالیہ سیاسی معاملات سمیت اپنے متعلق میڈیا میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر تفصیلی بات چیت کرنی تھی۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت چوہدری نثار کو منانے کے لئے کوششوں میں مصروف ہے ۔

 

شیئر: