Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے عرب نوجوانوں کیلئے بازار قائم کردیا

دبئی۔۔۔۔متحدہ عرب امارات نے عرب نوجوانوں کے منصوبوں کی سرپرستی کیلئے خصوصی بازار قائم کردیا۔عرب نوجوان ہر سال جمع ہواکرینگے اور بازار کے مسائل پر تجربات اور خیالات کا تبادلہ کیا کرینگے۔بازار کا آغاز امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر امور صدارت منصور بن زاید آل نہیان نے کیا۔ اس کی بدولت عرب دنیا کے سرمایہ کار اور نوجوان ایک دوسرے سے ملیں گے ، پروگرام کے مطابق سرگرمیوں کا آغاز اکتوبر میں ہوگا۔

شیئر: