Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب وی میٹ دیکھ کر ادا کارہ بنی ،انوشکا

ممبئی ۔... بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اعتراف کیا ہے کہ فلم جب وی میٹ نے اداکارہ بننے کی امنگ جگائی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب وی میٹ اپنے والدین کے ہمراہ دیکھی ۔فلم میں کرینہ کپور نے گیت کا کردار نبھایا تھا۔ اس سے بے حد متاثر ہوئی اور ٹھان لیا کہ بطور اداکارہ بالی وڈ کا حصہ بنوں گی۔ خوشی ہے کہ یہ خواب پورا ہوا۔جس شعبہ میں آنا چاہتی تھی اسی کا حصہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ محنت سے فلمی سفر جاری ر کھوں گی۔ انوشکا نے کہا کہ امتیاز علی کے ساتھ کام کرنے کے لئے طویل عرصے سے انتظار تھا ۔انہوں نے فلم کی آفر کی تو اسے فورا قبول کرلیا۔ واضح رہے کہ انوشکا شرماکی نئی فلم جب ہیری میٹ سجل 4 اگست کو سینما گھروں میںنمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 

شیئر: