Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلمی کریئر میں سب سے زیادہ راج کپور سے متاثرہوا، انیل کپور

نئی دہلی - - - - -اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنے فنی کریئر میں سب سے زیادہ راج کپور سے متاثرہوئے ہیں۔ انیل کپور سے جب پوچھا گیا کہ وہ اپنی زندگی میں سب سے زیادہ کس سے متاثر ہوئے ہیں تو انہوں نے کہا، ’’بغیر کسی بحث کے میں راج کپور کا نام لوں گا۔ وہ عظیم شو مین، بہترین انٹرٹینراور عظیم ڈائریکٹر تھے۔ ان کی فلمیں بھی بہت تفریحی ہوتی تھیں۔ راج کپور کی فلموں کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ ان کی فلمیں آج کے وقت سے بھی تعلق رکھتی ہیں، چاہے وہ ’’شری 420‘‘ ہو، ’’آوارہ‘‘ ہو یا’’ میرا نام جوکر‘‘۔ اداکاراؤں کوبھی ان سے بہتر فلموں میں کسی نے پیش نہیں کیا ۔ ان کی فلمیں ہمیشہ سب سے الگ ہوتی تھیں۔ وہ ایک ایسے فلمساز تھے جو اداکاراؤں کو پردے پر خوبصورتی سے اتارنا جانتے تھے لہٰذا اس پوری فلمی صنعت میں ان کا میری زندگی پر سب سے زیادہ اثر رہا ہے۔‘‘ اپنے بڑے بھائی بونی کپور کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بونی کپور بھی ان کے لئے بھائی سے کہیں بڑھ کرہیں۔ دونوں بالکل دوست جیسے ہیں۔ دونوں نے ہی اپنی فلمی زندگی کا آغاز ایک ساتھ کیا تھا۔ دونوں نے ساتھ مل کربہت اچھی فلمیں کی ہیں۔ سنجے کپور بھی بونی اور انیل کے بھائی ہیں۔ اپنے بچپن کے بارے میں بات کرتے ہوئے انیل نے کہاکہ میں سب سے شرارتی تھا۔ بونی اور سنجے میری غلطیوں کی وجہ سے ہمیشہ پکڑے جاتے تھے۔ سنجے بہت سنجیدہ تھااور میں اس سے بہت لڑائی کرتا تھا۔

شیئر: