Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ہال آف فیم ٹورنامنٹ جیت لیا

 
  اسٹینفورڈ:پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔اعصام الحق اور راجیو رام کی جوڑی کو ایونٹ میں ٹاپ سیڈ قرار دےدیا گیا ہے۔ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور ان کے پارٹنر راجیو رام نے آسٹریلوی جوڑی میٹ ریئڈ اور جان اسمتھ کو ہرا کر ڈبلز فائنل اپنے نام کرلیا۔ ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ میں اعصام الحق کی جوڑی کو ایونٹ میں ٹاپ سیڈ قرار دے دیا گیا۔ فائنل میچ میں ٹاپ سیڈنگ پانے والی اعصام الحق اور راجیو رام کی جوڑی نے آسٹریلوی جوڑی میٹ ریئڈ اور جان اسمتھ کو 6-4 ، 4-6 اور 10-7 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔اس سے قبل اعصام الحق اور ان کے پارٹنر راجیو رام نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے سام گروتھ اور ہندوستانی حریف لینڈرپیس کا قصہ تمام کرتے ہوئے فتح حاصل کی تھی ۔ یہ اعصام کے کیرئیر کا 15واں اے ٹی پی، دوسرا نیوپورٹ اور رواں سال چوتھا ٹائٹل ہے۔فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ راجیو کے ساتھ کھیلنا بہت خوش آئند ہے۔یہ ہفتہ بہت شاندار رہا۔ میں نیوپورٹ سے محبت کرتا ہوں اور یہاں دوبارہ واپس آنا پسند کروں گا۔انہوں نے اپنے پارٹنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راجیو نے گراس کورٹ میں کئی ٹائٹل جیتے ہیں اور یہ ایک بہترین کمبی نیشن ہے۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی ہم کھیل سکیں گے۔ پہلی مرتبہ ایک ساتھ کھیلتے ہوئے ٹورنامنٹ جیتنے پر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

شیئر: