Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز کرکٹ میچز دیکھنے والے 50 ملین سے زائد

 
 
لندن: اگر یہ کہا جائے کہ ویمنز ورلڈ کپ نے کھیلوں کے مقابلے میں انقلاب برپا کردیا ہے تو غلط نہیں ہوگا۔ ٹی وی پر اسے دیکھنے والوں کی تعداد 50 ملین سے زیادہ ہوچکی ہے جو 2013 ء سے اب تک 80 فیصد زیادہ ہے۔ اتوار کو بھی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے لارڈز کے میدان میں 26 ہزار تماشائیوں سے زیادہ افراد موجود تھے۔ ویمنز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اسٹیو ایل وردی نے کہا کہ یہ سب ہماری توقعات سے بڑھ کر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں خواتین کرکٹ کے بارے میں جوش و خروش بڑھا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ہفتے برٹش ٹینس اوپن ہوا، ومبلڈن ٹینس کے مقابلے ہوئے ، ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ جاری ہے۔ ان سب کے باوجود ویمنز کرکٹ کے مقابلے میں تماشائیوں کی تعداد بہت زیادہ رہی۔ ویمنز کرکٹ سنتے ہی ذہن میں آتا ہے کہ خواتین اور لڑکیاں ہی انہیں دیکھنے جائیں گی لیکن والدین بھی اپنی بیٹیوں اور خاندانوں کے ساتھ یہ مقابلے دیکھنے آرہے ہیں۔ 

شیئر: