Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپیئن شپ، پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

 
بینکاک: ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے واحد پہلوان عنایت اللہ نے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ عنایت اللہ نے 69 کلوگرام میں پاکستان کو یہ میڈل دلایا۔ وہ فائنل میں حریف قازق پہلوان کو گرانے میں ناکام رہے جس کے باعث سونے کے تمغے تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔ ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ سلور میڈل ملنا بھی اعزاز کی بات ہے۔ عنایت اللہ کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان ایونٹ میں 28 سال بعد سلور میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ نیشنل کوچ غلام حیدر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ایشیائی ایونٹ سے قبل عنایت اللہ نے بھرپور ٹریننگ کی تھی اور روانگی سے قبل گفتگو میں انہوں نے پاکستان کیلئے میڈل کا حصول اپنا مقصد قرار دیا تھا۔ ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپیئن شپ تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہوئی۔پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے کامیابی پر ریسلر کو مبارکباد دی ہے۔ 

شیئر: