Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر میں اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کا اجلاس

الخبر(بشیر احمد بھٹی)اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کا اجلاس الخبر میں صدر سردار شریف کی تعطیل کے باعث قائم مقام صدر معراج الدین صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس کا موضوع’’خلوص‘‘ اور لفظ’’تشنگی‘‘ تھا ۔ معراج الدین صدیقی نے استقالیہ میں اردو زبان کی اہمیت اور فروغ پر زور دیا۔ ناظمِ اجلاس محمد انس الدین نے نظامت کی ذمہ داری ادا کی۔ مسرت فرید خان نے نگرانِ وقت کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کیا۔ محمد ایوب صابر نے مقرر لمحہ کی حیثیت سے لفظ خلوص پر روشنی ڈالی۔ ضیاء الرحمن صدیقی نے عمومی تجزیہ نگار کے فرائض ادا کئے۔ مسرور خان نے لطیفہ گو کی حیثیت سے محفل کو زعفرانِ زار بنا دیا۔تعلیمی نشست میں محمد یوسف نے ’’کامیابی‘‘ کے موضوع پر بہترین انداز میں تقریر کی جس کے تجزیہ نگار آصف اختر نے تقریر کے روشن اور مدھم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ دوسری تقریر محمد ایوب صابر نے’’استاد کا مقام‘‘ کے موضوع پر کی۔ فرید حسین خان نے اْن کی تقریر کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے روشن اور مدھم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ برجستہ موضوع کی نظامت محمد سلمان نے اپنے خوبصورت انداز میں ادا کی۔ سید منصور شاہ، فرید حسین ، اعجازالحق، داؤد اسلوبی، تنویر احمد تنویر، عبدالرؤف ، ضیاء الرحمان صدیقی اور محمد یوسف نے برجستہ موضوع میں مقررین کی حیثیت سے حصہ لیا۔ آصف اختر نے تمام مقررین کی تقریروں کا تجزیہ پیش کیا۔ فرحان فرید خان نے رائے شمار کی حیثیت سے اپنے فرائض ادا کئے۔ تعلیمی نشست میں محمد ایوب صابر ، تجزیہ نگاری میں فرید حسین، برجستہ موضوع میں تنویر احمد تنویر فاتح قرار پائے۔ دونوں کو اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی جانب سے سرٹیفکیٹ اور شیلڈ پیش کی گئی۔ اجلاس کے آخرمیں سید منصور شاہ نے لسانی تجزیہ نگار کی حیثیت سے اجلاس کے دوران خوبصورت الفاظ میں تراکیب کا ذکر کیا اور اغلاط کی نشاندہی کی۔ فرید حسین نے اجلاس کے شرکا ء کو بتایا کہ آج سے میرا فرزند فرحان اختر برسرِروزگار ہو گیا تو تمام شرکاء نے مبارکباد پیش کی۔ اس اجلاس کی یہ بھی خوبی تھی کہ پروگرام اپنے مقررہ وقت سے ایک منٹ کی تاخیر کئے بغیر شروع ہوا اور کئی ممبران کی تعطیلات پر ہونے کے باوجود بھر پور اجلاس تھا۔ اس اجلاس میں محمدآصف ، تنویر احمد تنویر ، اعجازالحق ، داؤد اسلوبی، عبدالرؤف اور معین نے مہمانانِ گرامی کی حیثیت سے شرکت کی۔

شیئر: